سپریم کورٹ ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرچکی نواز شریف کو دوبارہ دائر کرنے کا حق نہیں تھا :اسلام آباد ہائیکورٹ

Dec 07, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسزیکجاکرنے کی درخواستیں مستردکرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 21صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،جو اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے تحریرکیااور تفصیلی فیصلے پرجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی کے دستخط موجود ہیں۔ مختصرفیصلہ 4دسمبرکواوپن کورٹ میں سنایاگیاتھا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ بھی ایک ٹرائل کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ نوازشریف کو ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست دوبارہ دائر کرنے کاحق نہیں،درخواست میرٹ پرمبنی نہیں،اس لئے مستردکی جاتی ہے،فیصلے میں کہا گیا احتساب عدالت نے درخواستیں میرٹ پرمستردکیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے تینوں ریفرنسزیکجاکرنے کی درخواست کی تھی،جس میں موقف اختیار کیا گیا نیب ریفرنسز میں ایک جیسے الزامات اور زیادہ تر گواہان بھی مشترکہ ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کے ریفرنسز کو یکجا کیا جائے۔

مزیدخبریں