اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عراق کی وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل، لیفٹتنٹ جنرل محمد جواد العبادی نے بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقا ت باہمی دلچسبی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ واضح رہے کہ عراقی جنرل ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں۔
.آرمی چیف سے عراقی وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
Dec 07, 2017