وزیر آباد :زہر یلا کھانا کھانے سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق بیٹی کی حالت غیر

وزیرآباد/ گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی)زہریلا کھاناکھانے سے باپ 2 بیٹوں سمیت جاں بحق، بیٹی کی حالت غیر، ورثاء کاکارروائی کروانے سے انکار ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں، نعشیں سپر د خاک، اہل علاقہ میں سوگ کی لہردوڑ گئی، نماز جنازہ میں ہر آنکھ نم ہوگئی۔ تھانہ احمدنگرچٹھہ کا علاقہ جوکھیاں کے45سالہ محمدسلیم ولد سردار خاں کی اہلیہ عذرا بی بی نے گذشتہ روز علی پور چٹھہ سے کھانے کے لیے مرغی کا گوشت لے کر آئی اور بیٹی سمیرا کو پکانے کے لیے کہااور خود ہمسایوں کے عقیقہ میں چلی گئی رات کو کھانا کھانے سے محمدسلیم اور اس کے دوبیٹے 16سالہ امیرحمزہ اور 12سالہ عامر اور بیٹی حمیرا کی حالت غیر ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے علی پور چٹھہ لے جایا گیا جہاں تشویشناک صورت حال کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفرکردیا گیا جو جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ پولیس کے مطابق ورثامیں متوفی سلیم کے بھائی محمداکرم کو تھانہ بلایا جس نے اہل خانہ کے مشور ہ کے بعد کاروائی کروانے سے انکار کردیا۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والوں کے نمونے بھی حاصل کرلئے۔ اہل علاقہ کے مطابق یہ واقعہ پراسراراور مشکوک لگتا ہے، نعشیں گائوں پہنچیںتو جوان شخص اوربچوں کی بے وقت اورناگہانی موت پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور فضاسوگوار ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...