پی ٹی سی ایل نے بہترین ہیومن ریسورس کا ای ایف پی ایوارڈجیت لیا

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے فخریہ طور پر بہترین ہیومن ریسورس مینجمنٹ پریکٹسز ۷۱۰۲ء کاEFP ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔ جو کہ ایک قابلِ ستائیش کامیابی ہے اور یہ ایوارڈ ادارے کی ہیومن ریسورس مینجمنٹ پریکٹسز میں بہترین کارکردگی کی توثیق ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ ایوارڈ چیف ہیومن ریسورس آفیسر سیّد مظہر حسین نے آسٹریلین ہائی کمشنر محترمہ مارگریٹ ایڈمسن سے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں حاصل کیا ، جہاں وہ تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ہیومن ریسورس آفیسر سیّد مظہر حسین نے کہا ــ: ’’ہمارے لئے یہ ایک اعزاز ہے کہ اس بہترین ایوارڈ کو جیتنے کے لیے ہم ہیومن ریسورس مینجمنٹ پریکٹسز میں ملک کے دوسرے اداروں سے بہتر قرار پائے ہیں۔ہم اپنے کامیاب ، جدیداور کام کے ماحول کی مناسبت سے آگے بڑھنے کے کلچر کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔جن میں کامیاب ہونے کے لئے خواتین اور مرد حضرات کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔پی ٹی سی ایل مل جل کے کام کرنے،ملازمین کی مسلسل فلاح و بہبوداور قوم کی خدمت پر یقین رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن