پارلیمنٹ میں پہلی بار پائیدار ترقی کیلئے کام ہورہا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ 2016-17میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک کھرب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں ایس ڈی آئی پی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار پارلیمنٹ میں پائیدار ترقی پر توجہ سے کام ہو رہا ہے۔ سپیکر کی قیادت میں تمام پارٹیوں کے ارکان کے ساتھ ایک سیکرٹریٹ بنایا پائیدار ترقی کے حصول کے لیے تمام علاقوں میں ممبران رکھے ہیں رائٹ ٹو انفارمیشن بل پر بہت کام کیا رائٹ ٹو انفارمیشن بل 2017 صحافیوں کے لیے خوشخبری ہے اب کسی بھی قسم کی معلومات لی جا سکتی ہیں حکومت نے اطلاعات تک رسائل کے بل پر دن رات کام کیا ہے۔ جب بھی پاکستان میں جمہوریت کا سفر رکا پائیدار ترقی کو نقصان پہنچا امن و امان کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں ہر سطح پر احتساب کرنا ہو گا ایس ڈی پی آئی نے مردم شماری کے لیے اہم کردار ادا کیا جس کے لیے وہ قابل تعریف ہے جنہیں ایوارڈز ملے ہیں انہیں مبارکباد ہو، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...