لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں تےن روز قبل نامعلوم ون ویلروں کی فائرنگ کی زد مےں آکر زخمی ہونے والا 23 سالہ نوجوان گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ٹاو¿ن شپ بی ون کے رہائشی ابرار تنوےر کا بیٹا 23سالہ عبدالمعید کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عبدالمعید اپنے دوستوں عمر اور معظم کے ہمراہ ڈیفنس سٹےٹ لائف سوسائٹی میں اپنے دوست کی گاڑی اس کے گھر میں کھڑی کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر واپس آرہا تھا کہ ڈیفنس بی کے علاقے لالک چوک غازی روڈ کے قریب ون ویلنگ کرنے والے13 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی ہوائی فائرنگ کی زد مےں آ کر عبدالمعید شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی اور مقدمہ میں قتل کی دفعات شامل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دم توڑ گیا