پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے خواتین کو با اختیار بنانے کی صوبائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا قومی سطح پر غربت کے خاتمے، اعتدال پسند معاشرے کی تشکیل اور معاشی خود کفالت کی کنجی ہے۔ یہ انسانی ترقی اور بنیادی انسانی حقوق کا لازمی جزو ہے۔ صوبائی حکومت جانتی ہے کہ خواتین کی ترقی در اصل انسانی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔اس لئے خواتین کو با اختیار بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔