جی الیون ون میں دو ڈاکوچینی باشندے کے گھر سے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ کر فرار

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ،گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے چینی باشندہ بھی ڈاکوئوں نے لوٹ لیاتھانہ وارث خان کوعبدالشکور نے بتایا کہ چاہ سلطان میں میرے فرنیچرکے گودام سے ایک کروڑ80 لاکھ روپے کاسامان چوری ہوگیاتھانہ پیر ودھائی کو فراست علی نے بتایا کہ امین ٹائون میں میری کرولاGLI کار نمبرVF - 583 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو بلال فاروق نے بتایا کہ راحت کیفے سے میری کرولا کار نمبرIDJ - 7304 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کوشیخ فرقان الحمید نے بتایا کہ بنارس کالونی میں چار مسلح ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کو احسن یعقوب نے بتایا کہ گکھڑ پلازہ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRLC - 7194 چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو طاہر احمد صدیقی نے بتایا کہ منور کالونی میں میرا اپلائیڈ فار یونین سٹار موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ کینٹ کو عرفان اللہ خان نے بتایا کہ مجھے دیا گیا65 لاکھ روپے کا چیک عسکری بینک سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ رمنا کو چینی باشندے ژانگ نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون ون میں دو مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آبپارہ کو محمد رمضان نے بتایا کہ کھڈا مارکیٹ میں دو مسلح ڈاکو مجھ سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو اظہر حسین نے بتایا کہ مجھے عتیق الرحمٰن نے تین چیک مالیتی60 لاکھ روپے دئے جو بینک سے ڈس آنر ہوگئے تھانہ گولڑہ کونعیم اختر نے بتایا کہ پنڈ پراچہ میں اے ٹی ایم سے مدعی کی رقم نکال لی گئی تھانہ کوہسار کوامان میر نے بتایا کہ سیکٹر ایف سکس فور میں تعمیراتی سامان سیمنٹ سریا چوری ہوگئے چوکیداروں پر شک ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کو سلیمان نے بتایا کہ عباسی ٹائون میں پانچ مسلح ڈاکو مجھ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کے علاقے ڈھوک پراچہ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو خاتون سے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔

ای پیپر دی نیشن