رائے ونڈ( نامہ نگار ) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازاروں میں انتظامات بہتر بنانے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے زیر تعمیر ماڈل بازار فاروق آباد کادورہ کیا اور سست رفتاری پر انتظامیہ کی سرزنش کی اور کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، دوسری طرف چیئرمین ماڈل مویشی پنجاب کی حیثیت سے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا اچانک وزٹ کیا۔