ایک چوتھائی پاکستانی سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں: گیلپ سروے

Dec 07, 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ایک چوتھائی پاکستانی سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں۔گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق ملک بھر سے مردو خواتین سے سروے کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں ؟اس سوال کے جواب میں 7فیصد جوابدہندگان کے مطابق ہاں،وہ سوتے ہوئے بلند آواز میں خراتے لیتے ہیں۔16فیصد افراد کے مطابق ہاں وہ سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں لیکن بہت زیادہ نہیں۔57فیصد نے جواب دیا کہ وہ سوتے ہوئے خواٹے نہیں لیتے ہیں،جبکہ 18فیصد کے مطابق انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں ،تاہم دو فیصد افراد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔سروے پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی سے کیا گیا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کبھی کبھار خراٹے لینا بہت تشویشناک نہیں ہے ،تاہم کثرت سے خراٹے لینا سنگین صحت کے مسائل بشمول سلیپ اپنیا (یعنی نیند کے دوران سانس ہموار نہ رہنے ،یا سانس لینے میں دشواری کی بیماری)دائمی /پرانا سر درد ،موٹاپا اور دیگر صحت کے مسائل کا پیش خیمہ ہے۔

مزیدخبریں