بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ترک صدر کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے منفی اثرات سے بچنے کیلئے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو فوری مشاورت کرنے پر بھی زور دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فیصلے پرسخت مایوسی اور صدمہ پہنچا ہے۔ اس سے پاکستان اور امت مسلمہ میں غم و غصے کی لہر دوڑگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلہ اقوام متحدہ، سابق امریکی صدورکی اعلانیہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ اقدام سے قانون کی بالادستی اور عالمی اقدار کوسخت دھچکا لگا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ ہمارا ردعمل فلسطینی عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے مسقبل کیلئے بھی اہم ہے۔ ہمیں ایسی دنیا میں رہنے کا فیصہ کرنا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔نوازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان کی جانب سے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ سلامتی کونسل ہنگامی بنیادوں پر اس کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے مشاورت کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...