سول عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی‘ پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباﺅ محسوس کر رہے ہیں : فواد چوہدری

لندن (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح عوام کو غربت سے نجات دلانا ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیاں اسی مقصد کے حصول کے لئے ہیں، تحریک انصاف کا اقتدار میں آنا معاشرے کے متوسط طبقے کا بدعنوانی اور” سٹیٹس کو“ کے خلاف انقلاب ہے، پہلی بار طاقتور افراد قانون کا دباو¿ محسوس کر رہے ہیں، سول و عسکری اداروں میں شاندار ہم آہنگی ہے، وزیر اعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور چین کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندی اور وسعت ملی، پاک امریکا تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، سی پیک اہم ترین اقتصادی منصوبہ ہے، یورپی یونین سمیت دیگر ممالک اس کے اقتصادی مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح سے نئی تاریخ رقم ہوئی۔ انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جسے دنیا پوری طرح جان نہیں سکی، 1980ءسے تباہ کن حالات کا سامنا رہا، کوئی اور ملک ایسے حالات کا شکار ہوتا تو اس کا بچ نکلنا مشکل تھا۔ پاکستان میں عدلیہ آزاد اور متحرک میڈیا ہے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے۔ ہم انتظار میں ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے نقطہ ءنظر کا دوبارہ جائزہ لے،کشمیر اراضی کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے،امید ہے کہ ایک دن پاکستانی مسلمانوں کو اجمیر شریف کی درگاہ پر جانے کی اجازت ملے گی۔ امریکا عالمی طاقت ہے ، اس کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعظم پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بہتر ین تجویز پیش کی۔ بدعنوانی کا خاتمہ اور شفافیت موجودہ حکومت کا بنیادی نعرہ ہے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی منشور کا اہم حصہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے بدعنوانی کا خاتمہ اور شفافیت موجودہ حکومت کا بنیادی نعرہ ہے۔ کرپشن کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے، تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کا کوئی ایک سکینڈل بھی سامنے نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری حسین نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور سب قانون کے سامنے برابر ہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں پاکستان کو مالی بحرانی کا سامنا نہیں منی لانڈرنگ کے حوالے سے قوانین کو موثر بنایا جا رہا ہے بیرونی ممالک میں غیر قانونی پیسے سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تعاون ضروری ہے ڈالر کی قیمت مسئلہ نہیں اقتصادی اشاریے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت میں چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات سے ایف سی او منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن یو این لارڈ طارق احمد نے ملاقات کی وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا دونوں اطراف نے باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ کیلئے ملک کر کام کرنے پراتفاق کیا۔ وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاسر شاہ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ شیری رحمن جیسے لوگوں کی معاشرے کیلئے کوئی خدمات نہیں۔ چودھری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو یاسر شاہ کی کامیابی پر بھرپور کوریج دینی چاہئے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ نجی ملیشیاز کے خلاف کارروائی بھی ترجیحات میں شامل ہے۔ فوج اور سویلین قیادت ایک پیج پر ہے۔ پاکستان کو ہر سال 30 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ ملک میں دو سو نئی ٹیکسٹائل ملز بنیں گی جن میں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔ بھارتی صحافیوں کیلئے ویزا میں نرمی کی جا رہی ہے۔

فواد چودھری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...