شہبازشر یف نے ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ ہوتے ہی حمزہ شہباز کو گلے لگایا، اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے رہے

لاہور(آئی اےن پی) احتساب عدالت لاہور مےں اپوزےشن لےڈر قومی اسمبلی شہبازشر یف نے نیب کا ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ ہوتے ہی حمزہ شہباز کو گلے لگایا اور اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نیب نے احتساب عدالت میں شہبازشریف کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی جس کی شہبازشریف کے وکیل نے مخالفت کی ۔ عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کردےا تو شہبازشریف نے فیصلہ سن کر اللہ کا شکرادا کیا اور حمزہ شہباز کو گلے لگایا۔ شہبازشریف نے فیصلہ آنے کے بعد کچھ دیر وکلااور حمزہ شہباز کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے ۔
شہباز/ شکر

ای پیپر دی نیشن