”جی 20 کانفرنس“ ترک خاتون اول ایمن اردگان نے مودی کو منہ لگانا پسند نہ کیا، رُخ پھیر لیا

بیونس آئرس (نیٹ نیوز) ترک خاتون اول نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم مودی کو منہ لگانا پسند نہ کیا۔ اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ارجنٹائن میں 30 نومبر کو 2 روزہ دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 کا اجلاس ہوا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ ایمن اردگان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول کے قریب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قریب کھڑے ہونے کا موقع ملا تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی بھارتی وزیراعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑ کر مودی کو منہ لگانا بھی پسند نہ کیا۔ ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کئے جانے پر مودی کے چہرے پر خفت دیکھنے والی تھی۔ ایمن اردگان نے تو مودی کو نظرانداز کردیا‘ لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیراعظم کو نظرانداز کرنے اور ان کی بے عزتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مودی

ای پیپر دی نیشن