کراچی: سرکاری تقریب میں غیر ملکی سرمایہ کار وزیر ماحولیات سندھ کے تماشے دیکھتے رہے

کراچی(اے این این)وزیر ماحولیات سندھ محمد تیمور تالپور کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب میں عدم دلچسپی نے سوالیہ نشان کھڑا کردیا ۔کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں حال ہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد زرِ مبادلہ کے حصول کی غرض سے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔تقریب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی، جس کے مہمان خصوصی وزیر ماحولیات سندھ محمد تیمور تالپور تھے۔لیکن وزیر ماحولیات سندھ کی عدم دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ ایک تو وہ مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے اور تقریب کے اختتام سے قبل ہی رخصت بھی ہوگئے، جس پر غیر ملکی سرمایہ کار حیران رہ گئے۔ اجلاس کا آغاز مہمان خصوصی تیمور تالپور کی غیر موجودگی میں ہی کیا گیا اور سابق سیکریٹری ماحولیات شمس الحق میمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن