اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)انٹر نیشنل ہیلتھ ویژن 2025پر نویں سالانہ پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقادہوا۔پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کے خودمختار رکن گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ گرین اسٹار نے کانفرنس میں بطور اسپانسر شرکت کی،موضوع لوکل ٹو گلوبل تھا ، اہتمام منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسزنے ہیلتھ سروسز اکیڈیمی کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر اداروں میں پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل ، سکھ انیشیاٹیو اور امن ہیلتھ شامل تھے، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرب نے کہا کہ صحت میں بہتری اور عدم مساوات میں کمی کے لیے عالمی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔
صحت میں بہتری کیلئے عالمی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت ہے،سید عزیز الرب
Dec 07, 2018