زلمے خلیل نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے امریکی عزم کو دہرایا: اعلامیہ

Dec 07, 2018

اسلام آباد (آ ئی این پی)امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانے نے اعلامیہ جاری کردیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں،خصو صی نما ئندہ نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں، جمعرات کو جا ری ہو نے والے اعلا میہ میںمزید کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے امریکہ کے عزم کو دہرایا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کبھی بھی عالمی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہوسکے۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چالیس سال کی شورش کے خاتمے سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ افغان امن کوششوں کے حوالے سے بریف کیا پھر روس چلے گئے ہیں۔ اشرف غنی کا کہنا تھا وہ افغانستان میں امن یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں سنجیدہ ہیں۔

مزیدخبریں