سوشل میڈ یا پر ممنوعہ مواد تشہیر کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی

اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر ممنوعہ مواد کی تشہیر کیس کی سماعت 11دسمبر تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کو عدالت نے سماعت کی اس موقع پر ملزمان کوسخت سکیورٹی میں پیش کیاگیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسرسب انسپکٹر گوہرعلی کا بیان قلمبندہونے پر جرح مکمل کرلی گئی جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کو شہادت کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت11دسمبرتک کیلئے ملتوی کردی۔ شہاب طالب کے بیان کے بعد ملزمان کے بیانات قلمبندکیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن