نارنگ منڈی (نامہ نگار)مقامی صدر بازار میں راجباہ سوہل کے کنارے سوئی گیس کے سات فٹ گہرے اور ڈھائی فٹ چوڑے کھڈے میں مزید تین افراد گر کر زخمی ہوگئے شہریوں کا محمد اعجاز احمد مغل سابقہ جنرل کونسلر کی قیادت میں سوئی گیس حکام کے خلاف شدید احتجاج شہری نعرے بازی کرتے رہے انہوں نے بتایا کہ کئی سال بیت گئے سوئی گیس حکام نے کنکشن دینے کے بعد سات فٹ گہرے کھڈے کو بند نہیں کیا جو کہ کسی موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہا ہے۔