امت مسلمہ کی رسوائی کی وجہ قرآن و سنت سے روگردانی کرنا ہے: رضوان قریشی

Dec 07, 2018

مانانوالہ( نامہ نگار)امت مسلمہ کی رسوائی کی اصل وجہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے روگردانی کرنا ہے۔نبی کریمؐ اور صحابہ اکرامؓ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے مسلمان آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔نبی پاکؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے احکامات،سیرت اور سنتوں کو اپنائیں ورنہ محبت و عشق کے زبانی دعوے کسی کام کے نہیں اور نہ ہی اللہ کے ہاں کسی اجر کا باعث ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پیر مفتی محمد رضوان قریشی نے گزشتہ روز مدرسہ حسن القرآن مانانوالہ میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا غلام مصطفیٰ فاروقی،قاری شاہد اقبال،مولانا محمد زکریا اور معروف سماجی شخصیت محمد مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں