کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ ھانگار کنگفو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فرسٹ آل کراچی ھانگار کنگفو یوتھ چیمپئن شپ 2018 برکی ویلفئیر ٹرسٹ کراچی ویسٹ میں منعقد ہوا ،جس میں کراچی کے 6 اضلاع سے 10 مختلف ویٹ کیٹگری میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، بڑی تعداد میں تماشائیوں نے پرجوش انداز میں کھلاڑیوں کی عمدہ کھیل پر ان کو زبردست داد دی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے چیئرمین ،گولڈ میڈلسٹ ایوارڈ یافتہ گورنمنٹ آف سندھ سعید عالم نے کیا ،مقابلوں میں 40کے جی ویٹ کیٹگری میں سلمان ملیر نے پہلی پوزیشن، فرحان نے دوسری، اکرام اور رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔44 کٹیگری میں عثمان پہلی ،اسددوسری ،نجیب اور واجد نے تیسری پوزیشن لی۔48 کٹیگری میں راشد پہلی،حمزہلہ نے دوسری، اسد اور سیلمان نے تیسری پوزیشن پر رہے۔52 کٹیگری میں وحید نے پہلی ،طلحہ نے دوسری جبکہ ملیر کے آصف اور اظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔،56 کٹیگری میں عبید نے پہلی ،عرفات دوسری ،فضل الرحمن اور مظفر علی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،60 میں نثار نے پہلی ،صابر نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن جاوید اور مہاش خان نے حاصل کی ،65 میں محسن نے پہلی ،صابر خان سائوتھ نے دوسری،عرفت اللہ اور اشتیاق نے تیسری پوزیشن لی،70 میں عبدالباسط پہلی ،رائو ارسلان دوسری ،ابرا و آصف نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،75 کٹیگری میں افتخار احمد پہلی ،تصور اقبال دوسری ، انجم اور عمران نے تیسری پوزیشن لی ،اوپن کٹیگری میں سیلمان نے پہلی ،ذیشان نے دوسری جبکہ اسامہ اور ثنا ء اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، چیمپئن شپ میں ٹائیگر اکیڈمی ویسٹ کے محسن خان بہترین ونر کھلاڑی قرار دیئے گئے، چیمپئن شپ کے بہترین رنر ڈسٹرکٹ سائوتھ کے محمدخان اکیڈمی کے صابر خان قرار پائے ۔ چیمپئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حاجی برکی (برکی ویلفئیر ٹرسٹ ) کے چیئرمین تھے، جنہوں نے دیگر مہمانوں میں سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدا لو ہاب درانی،محبوب شاہ،تنویر،نیک زادہ سواتی،محمد علی نے تمام کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے ۔،تمام آفیشلز ، مہمانوں اور علاقے کی عوام نے اس بہترین و کامیاب چیمپئن شپ آرگنائز کرنے پر سیکریٹری سندھ ھانگار کنگفو ایسوسی ایشن اقرار خان ٹائیگر کو مبارکباد دی ۔
فرسٹ آل کراچی ھانگار کنگفو یوتھ چیمپئن شپ 2018 اختتام
Dec 07, 2018