جنوبی افریقن فا سٹ بائولر لونگی نگیڈی پاکستان کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے

Dec 07, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقن فاسٹ بائولر لونگی نگیڈی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔ وہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔جنوبی افریقن ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم مینجر اور ڈاکٹر محمد موسیٰ جی کے مطابق وطن واپسی پر سپیشلسٹ سے نگیڈی کے گھٹنے کا معائنہ کرایا گیا اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں کم از کم 12 ہفتے لگیں گے۔

مزیدخبریں