الخدمت کے رضاکاروں نے ہرمشکل میں ملک وقوم کی خدمت کی ، احمد جمیل راشد

Dec 07, 2018

کراچی (نیو ز رپو رٹر )الخدمت کراچی کے تحت ’’رضاکاروںکے عالمی دن ‘‘ پر مقامی کالج میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا مقصد طلبہ کو اس دن کی مناسبت سے رضاکاروں کی خدمات ،کرداراوران کی اہمیت سے آگاہ کرناتھا ۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان احمد جمیل راشد تھے، جبکہ منیجرڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ و دیگرذمہ داران موجود تھے ۔احمد جمیل راشد نے طلبہ وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں رضاکاروں کی سرگرمیوں سے متعلق آگہی فراہم کی اورکہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں رضاکار خدمت کے شعبے سے جڑے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں