ایئرپورٹ کے خارجی اورداخلی راستوں کوخوبصورت بنائیں گے:افتخار شالوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتوں پر رنگ و روغن کرنے اور سامنے کے حصہ کو مختلف رنگوں اور ان کی بالکنیوں کو سر سبز بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ائر پورٹ جانے اور آنے والے راستوں کو اور ائیر پورٹ سے شہر میں داخل ہونے کے راستہ کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔اجلاس میںعمارتوں کی دیکھ بھال کے حوالہ سے متعلقہ اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔فیصلہ کیا گیا سماجی ذمہ داری کا کام کر نے والے نجی اداروںکا تعاون حاصل کیا جائے گا ۔ عمارتوں کی ایسو سی ایشنز اور مالکان کو راغب کیا جائے گا متعلقہ ادارے ان سے رجوع کریں گے اور پابند کریں گے کہ وہ اپنی عمارتوں کی دیکھ بھال کریں رنگ و روغن کریں اور انھیں خوشمنا بنائیںاور اچھی حالت میں رکھیں مہم میں متعلقہ ترقیاتی اور بلدیاتی اداروں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا ۔مہم پر عملدرآمد کے لئے شہر کو تین زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تین زونز میںشہر کا قدیم علاقہ،۔شہر کا تجارتی علاقہ ، شہر کے رہائشی علاقے یعنی اولڈ ٹاون، ڈائون ٹاون اور اپ ٹاون شامل ہو ں گے ۔ شہر کے قدیم علاقوں Old Townمیں شہر کی قدیم عمارتیں شامل ہوں گی۔شہر کا تجارتی علاقہ Down Town جس میں صدر کے علاقے شامل ہیں جس میں بوہری بازار ، زیب النسا اسٹریٹ اوردیگر علاقے شامل ہیں جبکہ شہر کے رہائشی علاقےUPTown جس میںکلفٹن اور ڈیفنس کے علاقے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن