کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو آج بھی شدید مندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس آج بھی منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔تاہم مارکیٹ نے ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی منفی زون میں جانا شروع کیا اور رپورٹ فائل ہونے تک 100 انڈیکس میں 414 پوانٹس کی کمی ہو چکی تھی جب کہ 100 انڈیکس 37 ہزار 885 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مارکیٹ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 349 پر پہنچ گیا ۔تاہم جلد ہی مارکیٹ ایک بار پھر منفی زون میں چلی گئی۔
آج بھی مارکیٹ میں منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور اپنا سرمایہ لگانے میں تذبذب کا شکار ہیں۔