لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے روٹی ٹھیک نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں سزائے موت کے ملزم باپ کو بری کر دیا۔ 2016ء میں سیشن کورٹ نے قتل کے الزام میں خالد محمود کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ دو رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی جبکہ ملزم کے خلاف کوئی شہادت بھی موجود نہیں۔ عدالت ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے۔
روٹی ٹھیک نہ بنانے پر بیٹی کے قتل کا الزام‘ باپ ہائیکورٹ سے بری
Dec 07, 2019