اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز ہسپتال کی جانب سے زرداری کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔ زرداری جس ڈاکٹر کا کہیں گے چیف میڈیکل بورڈ اس کی معاونت لے گا۔ ڈاکٹر شجی صدیقی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر نذیر بھٹی، ڈاکٹر مظہر بادشاہ شامل ہیں۔ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم سے بھی مشورہ لے گا۔