ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کے نا اہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔تین ممبران قومی اسمبلی کو62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی گئی ۔وکیل الیکشن کمیشن ثناء اللہ زاہد نے کہاکہ کیا مخصوص نشست کی نااہلی کیلئے آج تک کوئی الیکشن ٹریبونل میں کوئی کیس آیا؟ ابھی تک مخصوص نشست کی نااہلی کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔ کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...