سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کو دل کی تکلیف، اے ایف آئی سی پنڈی منتقل

راولپنڈی(نیٹ نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کو دل کی تکلیف ہوئی ہے اور انہیں آرمڈ فورسز انسیٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی ( اے ایف آئی سی) ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی کے ماہرین امراض قلب اشفاق پرویز کیانی کا معائنہ کررہے ہیں اور ان کے دل کی شریان میں بندش کی تشخیص ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن