کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اورکے ایس ای 100انڈیکس40600پوائنٹس سے بڑھ کر 40700پوائنٹس پر بند ہوا۔48.42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہواسرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،سیمنٹ ،ٹیلی کام ،توانائی اوربینکنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 40700پوائنٹس کی حدبھی عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 91.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40641.10پوائنٹس سے بڑھ کر 40732.25 ہو گیا اسی طرح27.53پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس18598.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28711.70پوائنٹس سے بڑھ کر 28863.44ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں40ارب 98کروڑ91لاکھ 13ہزار268روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ 77ہزار 96روپے سے بڑھ کر 77کھرب96ارب 86کروڑ3لاکھ 90ہزار 364روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 40982.45پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس40594.18پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 15ارب روپے مالیت کے41کروڑ69لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو20ارب روپے مالیت کے 50کروڑ79لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔