راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شدید علیل تاجی کھوکھر کی گرفتاری نے راولپنڈی پولیس کیلئے عجیب صورتحال پیدا کردی ہے ان کے خلاف کوئی براہ راست مقدمہ نہ ہونے ار دیگر لوگوں کے جھگڑے میں انہیں وہیل چیئر سمیت پولیس تھانہ کینٹ لے آئی جہاں سے کچھ دیر بعد ہی تاجی کھوکھر کو ڈائلسس کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کرنا پڑا اسلحہ کی برآمدگی اور اسکی تصاویر اخبارات اور نجی چینلز کو جاری کرنے کی پولیس کوئی ٹھوس وجہ بھی اپنے جاری کردہ بیانات میں پیش نہیںکرسکی جبکہ ان کے ساتھ گرفتار کئے گئے گیارہ افراد کے ضمانتی مچلکے بھی داخل کرادئے گئے تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میجسٹریٹ محمد ارشد نے ان ملزمان کی 50/50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی تھی ۔
تاجی کھوکھرکی تھانہ کینٹ میں طبعیت خراب،ہولی فیملی منتقل
Dec 07, 2019