خواتین کومحفوظ بنانے کیلئے وفاقی محتسب کاکردارانتہائی اہم ہے،صدرعلوی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کو محفوظ اور ہراسانی سے پاک ماحول کی فراہمی میں وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقام کار کشمالہ طارق سے گفتگو کے دوران کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ ادارے کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شکایات کے ازالے کے لیے ادارے کی سفارشات پر بروقت عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صدرمملکت نے مزید کہا کہ نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین آرڈیننس 2019 کی پارلیمانی منظوری کے بعد اس ادارے کے کردار کو مزید وسعت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن