وزیرخارجہ شاہ محمود سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات،افغان امورپرگفتگو

Dec 07, 2019

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے ان سے کہا کہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔امریکہ کی طرف سے "افغان امن مذاکرات" کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں