لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا نام اب حکمرانوں کے منہ پر نہیں ہے ہر ہفتے کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منانے کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ،ڈیڑ ھ سال میں قانون سازی بھی نہ ہوسکی ،غربت ختم کر نے کے دعوے داروں نے تو غریب کے کچن کی ہانڈی کی ضرورت ٹماٹر بھی اتنا مہنگا کر دیا کہ اب سالن پکا نا بھی مشکل ہو چکا ہے ،ٹماٹر کے بجائے دہی کے استعمال کا مشورہ قوم سے بدترین مذاق ہے ناکامی تسلیم کر نا ہی مسائل کا حل ہے ، سیاست ،معیشت ،معاشرت ،تجارت میں جب تک نظام مصطفی ؐعملی طور پر رائج نہیں کیا جا تا اس وقت تک ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے اور نہ ہی کرپشن ، اور مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہے ، عشق مصطفی ؐکا تقاضا ہے کہ آپؐ کا ذکرہ ہر سانس کے ساتھ کیا جا جائے۔ مولا نا محمد امجد خان نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت جس قد بحران ہیں ان کا حل آپ ؐ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے انہوں نے کہاکہ سیرت النبی ؐ سے روگردانی کی وجہ سے ہم بحرانوں کی طرف جارہے ہیں۔
حکمران اب کشمیر کا نام بھی لینا گوارا نہیں کرتے:مولانا امجد خان
Dec 07, 2019