وزیراعظم نواجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں: سینیٹر ولید اقبال

لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کا’’ کامیاب جواں پراگرام‘‘ نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے ہے۔پاکستان کے نوجوان ہمارے ملک کا عظیم سرمایہ ہیں۔وزیراعظم نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور باعزت روزگار فراہم کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت روزگار شروع کرنے کیلئے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔وہ گزشتہ روز ہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں سماجی تنظیم برگد کے زیر اہتمام ’’دو روزہ سٹوڈنٹ ‘‘کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر بدگز کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر صبیحہ شاہین،وی سی ڈاکٹر کنول امین، ڈی جی یوتھ افیئرعدنان ارشد اولکھ سمیت دیگر خطاب کیا۔ دوروزہ کانفرنس میں بارہ یونیورسٹیوں کے 21سو سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔جن میں پنجاب، کے پی کے ،بنوں،کرک،لکی مروت، سوات، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلبہ شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن