لاہور(شوبز ڈیسک) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19 ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر عزیز میاں قوال کے پرستاروںاور مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وہ 17اپریل 1942ء کو پید ا ہوئے، ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔ 6 دسمبر 2000ء کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔