بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کی بابت مساجد میں اصلاحی خطابات

Dec 07, 2019

اٹک(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز صاحبان کا بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کی بابت مساجد میں اصلاحی خطابات۔ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کے شعور کو اجاگر کرنے پر حاضرین مسجد سے خطاب کئے اور حاضرین کو دور عصر میں درپیش معاشرتی مسائل خصوصی طور پر بچوں پر جنسی تشدد کے تدارک کے حوالے سے والدین اور معاشرے کے کردار سے آگاہ کیا کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوان نسل کو دینی اور دنیاوی تربیت پر خصوصی توجہ دے کراس ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے اس موقع پر پولیس افسران نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے اور بچوں کے درمیان حائل کمیونیکیشن گیپ کو کم سے کم کرنے پر زور دیا تا کہ معاشرے میں موجود ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے۔پولیس افسران نے حاضرین اور عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرنا بحیثیت مجموعی ہم سب پر عائد ہو تی ہے تا کہ ان کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لا ئی جا سکے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزیدخبریں