کراچی (اسپورٹس رپورٹر)تیسری نیشنل ماس ریسلنگ چیمپن شپ آج سے گجرانوالہ میں شروع ہوگی چیمپین شپ میں شرکت کرنے کے لئے سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کا دستہ چیف ڈی مشن سعید عالم ،چیف کوچ سید ناصر علی، مینجر عامر کفایت ،کوچ احمد دین ،فیمل مینجرکوچ میڈیم ریحانہ بھٹی کے ساتھ نیشنل چیمپین شپ میں شرکت کے لئے گجرنوالہ پہنچ گیا ،اس موقع پر چیف ڈی مشن سعید عالم نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی سندھ کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ ہم سندھ کے سفیر ہیں اوراپنی توجہ کھیل پر دیں انشاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی، انھوں نے کہا کہ تیسری نیشنل ماس ریسلنگ چیمپین شپ سندھ کے کھلاڑیوں کے لئے خوش آئند ثابت ہوگی۔