کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق اراکین سندھ اسمبلی وسیم احمد اور جمال احمد کو اظہار وجو ہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عارضی مرکز بہادرآباد Z-A/184بلاک 03بہادر آباد پر رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے سامنے 14روز کے اندر پیش ہونے کی ہدایت کی تحریک کے علاقائی ذمہ داران متعلقہ یونین کمیٹی کے چیئرمینز وائس چیئر مینز اراکین پینل اور کارکنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ اراراکین سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہوکر فاروق ستار کی قائم کردہ بحالی کمیٹی میں ممبر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کرلی ہے لہذا آپ کو اپنے دفا ع کا بھر پور موقع دیا جا رہا ہے عدم پیشی کی صورت میں یک طرفہ کاروائی کا فیصلہ کیا جائیگا ۔دریں اثناء جامعہ کراچی میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں آرٹس آڈیٹوریم میں متحدہ قومی موومنٹ
سابق حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی کو اظہار وجوہ کے نوٹس
Dec 07, 2019