پاکستان کاٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے بہترین پروگرام قرار

پاکستان کے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کوماحولیاتی تحفظ کے لئے بہترین پروگرام قرار دیاگیاہے۔یہ بات سپین کے شہرمیڈرڈ میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے ممالک کی پچیسویں کانفرنس میں کہی گئی۔ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ عالمی برادری نے کانفرنس میں جنگلات کے تحفظ اورماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں کمی کیلئے پاکستانی کوششوں کااعتراف کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے سلسلے میں ایک نمایاں اقدام ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن