نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے شیوم کمار کو بھگوان کا درجہ دے کر اس کی پوجا شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوم کمار کے پیدائش کے وقت بال کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے، بچے کو جب گھر لایا گیا تو پڑوسی نے اسے دیکھ کر اسے ہنومان بھگوان قرار دیا۔ والدہ کے مطابق شیوم کی کمر پر بال ہیں جس کی وجہ سے اسے لوگ بھگوان قرار دیتے اور ہمارے گھر نذرانے لے کر آتے ہیں۔تیس سالہ رینا کا کہنا تھا کہ لوگوں کا عقیدت کے ساتھ آنا مجھے اور اہل خانہ کو بالکل پسند نہیں، اس لیے اب ہم شیووم کو چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی تنگ نہ کرے۔
بھارت:بد اعتقادی کی انتہا،6سالہ بچے کو بھگوان کا درجہ دے کرپوجا شروع کر دی
Dec 07, 2019