لاہور(نامہ نگار ) ہربنس پورہ کے علاقے فتح گڑھ روڈ پر صوفہ پوشش کی دکان سے 16 سالہ ملازم کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم آباد کے رہائشی غلام صابر کا 16 سالہ بیٹا عبداللہ صوفہ پوشش کا کام کرتا تھا۔گزشتہ روز غلام صابر کو اس کے استاد نے فون پر اطلاع کی دکان کے تہہ خانے میں عبداللہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر ہربنس پورہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورلاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کراکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی لڑکے کے والد غلام صابر نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کے بیٹے کو زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا گیا اور لاش کو پھندہ دے کر معاملے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔