کراچی: کنٹینر سے 25کلو کوکین پشاور میں 2کلو ہیروئن پکڑی گئی

Dec 07, 2019

کراچی، پشاور(صباح نیوز، اے پی پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرکے کنٹینر سے 25 کلو کوکین جبکہ محکمہ ایکسائز پشاور نے کارروائی کے دوران ویگن میں سوار مسافر سے 2کلو 400گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ حکام کے مطابق اے این ایف نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرکے کنٹینر سے 25 کلو کوکین برآمد کرلی، درآمد کی گئی لکڑی کے بلاکس میں چھپائی گئی تھی، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔برآمد کی جانے والی کوکین کی عالمی منڈی میں مالیت 75 کروڑ روپے ہے، امپورٹر اور ایکسپورٹر سے متعلق چھان بین کی جارہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران موٹروے ٹول پلازہ پشاورمیں مسافر وین میں سوارایک مشکوک شخص کی تلاشی کے دوران اس سے 2کلو400گرام ہیروئن برآمد کی ۔محکمہ ایکسائز نے ملزم کوحراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں