اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اجلاس اب 11دسمبر کو چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مزاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا. ایجنڈے میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا۔ ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا پہلے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس9دسمبر کو طلب کیا گیا تھا، حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے قائدین سے مشاورت کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا، اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور بلوچستان اور سندھ سے ارکان کی تقرریاں ایک ساتھ کی جائیں جس کی وجہ سے تاحال تینوں نامزدگیوں میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ اجلاس11دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔