امریکہ اور یورپ اپنی مرضی مسلط کرنے کی بجائے ہمارے مطالبات تسلیم کریں : ایرانی صدر

تہران (اے پی پی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔سلطنت اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے دورہ تہران کے موقع پران سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو مل کر کر امن واستحکام کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ایرانی صدر نے امریکا اور یورپ پر زور دیا کہ وہ ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے ایران کے اصولی مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ یمن میں امن نہیں چاہتے بلکہ ان کی توجہ اپنا اسلحہ فروخت کرنے پر مرکوز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...