اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے مہاجرین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈائون کو چار ماہ ہو گئے ہیں، ہندوستانی جبر، بدترین تشدد اور ماورائے عدالت اقدامات کشمیریوں کے حوصلے کو توڑ نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں کوئی بھی شخص شہداء کے مقدس خون سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو فتح نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کے تمام وسائل مہاجرین اور تحریک کیلئے ہیں۔ مہاجرین جموں و کشمیر نے کشمیری عوام کی بھرپور اور دوٹوک الفاظ میں ترجمانی پر راجہ فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرسے مہاجرین کے نمائندہ وفد کی ملاقات
Dec 07, 2019