راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے،.465ماڈل کورٹس نے گزشرہ روز مجموعی طور پر 1279 مقدمات کا فیصلہ کیا، جس کی تفصیل یوں ہے کہ182ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے59اور منشیات کے173مقدمات یعنی232مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل487گواہان کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے25اور منشیات کے66اسلام آباد میں منشیات کے4، سندھ میں قتل کے22اور منشیات کے20، خیبر پختونخواہ میں قتل کے10اور منشیات کے71 جبکہ بلوچستان میں قتل کے2اور منشیات کے12مقدمات کا فیصلہ ہوا،4مجرمان کو سزائے موت16کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر81 مجرمان کو کل131سال6 ماہ 26 دن قید اور9233410روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 404دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے643مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے491گواہان کے بیانات قلمبند کیے،مجموعی طور پر 85مجرمان کو 32سال،8ماہ اور0دن قید اور1093291روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
تیزترین سماعت،.465ماڈل کورٹس نے 1279 مقدمات کا فیصلہ کیا
Dec 07, 2019