ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے جوہری تحفظ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے ۔یہ بات ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ایٹمی تحفظ شعبے کے سربراہ عبدالعزیز راجہ عدنان نے کراچی میں ایٹمی بجلی گھر کے دورے کے موقع پر کہی ۔انہوں نے پاکستان کے اقدامات کو ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی سفارشات کے اہم آہنگ قراردیا ۔دورے کے دوران انہوں نے پاکستان نیوکلیئرریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ظہیر ایوب بیگ اور پاکستان اٹامک انرجی کے چیئرمین محمد نعیم سے ملاقاتیں بھی کیں ۔