وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ محمدابراہیم الشیخ اوراُن کے وفد کے ارکان کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے غیرقانونی اقدام ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی پابندیوں کے بارے میں بتایا۔وزیراعظم نے اس بات پرزوردیاکہ دنیا،مقبوضہ وادی میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔ڈاکٹرعبداللہ محمدابراہیم الشیخ نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پرتشویش کااظہارکیااور تنازعہ کشمیر کے حل میں مد د دینے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کاسعودی عرب کےساتھ دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ
Dec 07, 2019 | 16:50