دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کی بہن 37 سالہ کاروباری خاتون رینڈی زکر برگ نے پاکستان کو کھیل اور خواتین کے لیے دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو چند عظیم خواتین دیں۔
رینڈی زکر برگ نے اپنے پہلے پاکستانی دورے میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے تین روزہ ’ایڈ ایشیا 2019‘ کانفرنس کے اختتامی روز پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اچھے اقدام کی تعریف کی۔
ایڈ ایشیا 2019 کا آغاز 3 دسمبر کو ہوا تھا جس میں پاکستان کی اہم کاروباری، سماجی، سیاسی و شوبز شخصیات سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
ایڈ ایشیا کانفرنس کا اہتمام ’ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز‘ (اے ایف اے اے‘ کے زہر اہتمام کیا گیا، جس میں رینڈی زکربرگ سمیت مشہور فوڈ چین ’برگر کنگ‘ کے بزنس ہیڈ کے علاوہ دیگر اہم عالمی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔